ناصر کنعانی نے آج بروز پیر ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ، جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا قونصل خانہ اور سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندے کے دفتر کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت اور مذاکرات کے تحت ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ، جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا قونصل خانہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندے کا دفتر 6 اور 7 جوں کو بروز منگل اور بدھ کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے نے حجاج کرام کے امور میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایرانی زائرین کی روانگی سے قبل اپنی عملی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور اب دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے حکام کی موجودگی کے ساتھ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین تقریباً 8 سال سے سفارتی تعلقات منقطع تھے تاہم چین کی ثالثی سے رواں سال تہران اور ریاض کے تعلقات بحال ہو گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ